جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آصف علی ساتھی کرکٹر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے گروپ میچز میں شاندار چھکے مارنے والے قومی کرکٹر آصف علی بھی حسن علی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن

علی کی وہ تصویر شیئر کی جوکہ چمپئن ٹرافی جیتنے پر لی گئی تھی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے آصف علی نے لکھا کہ مشکل وقت سب پر آتا ہے۔آصف علی نے کہا کہ ‘ہم بھی انسان ہی ہیں اور غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں۔اْنہوں نے حسن علی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حسن علی پاکستان کا اسٹار ہے اور ہم سب اْس کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ میچ کے 19ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا، کیچ چھوٹنے کے بعد ویڈ نے 3 چھکے لگاکر پاکستان سے جیت چھین لی تھی۔ویڈ نے17گیندوں پر 41 نا قابل شکست رنز بنائے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ان کی ناقابل یقین اننگز اور ساتھی مارکس اسٹوئنس کی 31 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا اب فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اتوار کو وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…