نارووال(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے دیکھ لیا حکومت صرف باتیں کر سکتی ہے کام کرنا انکے بس میں نہیں۔
یونین کونسل مہارشریف کے سابق ناظم منور عالم کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ رانا منور عالم کہیں اور نہیں بلکہ اپنے ہی گھر مسلم لیگ (ن) میں واپس آئے ہیں انکو خوش آمدید کہتا ہوں2018 کے الیکشن میں عوام نے ثابت کیا کہ عوام اسکو ووٹ ڈالتی ہے جو انکی خدمت کرتا ہے،تین سالوں میں عوام نے دیکھ لیا کہ یہ حکومت صرف باتیں کر سکتی ہے کام کرنا انکے بس میں نہیں ہماری حکومت جہاں ترقیاتی منصوبے چھور کے گئی تھی یہ حکومت اس سے آگے ایک اینٹ بھی نہ لگا سکی آج لوگ جوک در جوک مسلم لیگ میں واپس شامل ہو رہے ہیں ۔احسن اقبال نے مزید کہا مجھے یقین ہے جلد یہ حکومت بدلے گی عوام پہلے سے بھی زیادہ مسلم لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب کرائے گی میں ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلم لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔