دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رویندرا جدیجا نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے جیت جاتا ہے تو پھر ہم بیگ اٹھائیں گے اور گھر چلے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے
کہ نیوزی لینڈ افغانستان سے جیت گیا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے محمد شامی اور جدیجا کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی ، اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی ،بھارت نے اننگز کے ساتویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کر کے 8 وکٹوں کی فتح اپنے نام کر لی،رویندرا جدیجا کو 15رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اب بھارت کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کو ناصرف نمیبیا کو شکست دینی ہے بلکہ اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتیجے کے منتظر بھی ہوں گے۔اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتی ہے اور بھارت کی ٹیم نمیبیا کو ہرا دیتی ہے تو تینوں ٹیموں کے پوائنٹس یکساں 6 ہو جائیں گے اور اس صورت می بہتر رن ریٹ کی حامل ٹیم ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا پائے گی۔