جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سندھ میں تلور کے شکار کیلئے 39 عرب شیوخ کو پرمٹ جاری کردیئے گئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں تلور کے شکار کے لئے 39 عرب شیوخ کو پرمٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔عرب ممالک کے شاہی خاندان کے افراد یکم نومبر سے 31 جنوری تک سندھ میں تلور کا شکار کریں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں اور حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اورمتعلقہ ممالک کے سفارت خانوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے متعلقہ اضلاع کوانتظامات

کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اورڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو بھی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔سندھ میں شکار کھیلنے والوں میں قطر کے 18، بحرین کے7، متحدہ عرب امارات کے11 اورسعودی عرب کے شاہی خاندان کے افراد اور اعلی ملٹری افسران شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کے صدر اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے11 افراد کو شکار کے پرمٹ جاری کئے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر اورابوظہبی کے بادشاہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان پنجاب کے 3 اضلاع رحیم یارخان، راجن پور اور چکوال میں شکار کریں گے اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے افراد سندھ کے 5 اضلاع سکھر، گھوٹکی،سانگھڑ، خیرپور اور نواب شاہ میں شکار کریں گے۔بلوچستان کے 7اضلاع میں شکار کی اجازت طلب کی گئی جن میں ژوب، پسنی، اورماڑا، گوادر،خاران، پنجگور اور ضلع واشک شامل ہیں۔ڈپٹی سپریم کمانڈر متحدہ عرب امارات آرمڈ فورسزجنرل شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان صرف بلوچستان کے ضلع سبی کی تحصیل لہری میں شکار کریں گے۔شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد

المکتوم پنجاب کے دو اضلاع مظفر گڑھ اور بہاولپور میں شکار کریں گے۔شاہی خاندان کے فرد اور ویسٹرن ریجن کے صدر کے ترجمان شیخ ہمدان بن زید النہیان، بلوچستان کی تحصیل لہری، بولان، اولڈ کچھی، سنی اور شوران جبکہ سندھ کے خیرپور ناتھن شاھ غیبی دیرو،شہداد کوٹ، خیرپور، جوہی اور فرید آباد میں شکار کریں گے۔ ہیڈ آف سینٹرل ملٹری کمانڈ ڈپٹی چیئرمین دبئی پولیس اینڈ

پبلک سیفٹی میجر جنرل شیخ احمد بن راشد المکتوم جو شاہی خاندان کا رکن بھی ہے سندھ میں ضلع تھرپارکر، ضلع عمرکوٹ اور مٹھی کے علاقوں میں شکار کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ راشد بن خلیفہ المکتوم ضلع بدین، ضلع ٹھٹھہ کے علاقے جنگ شاہی، دھابیجی ضلع ملیر میں شکار کریں گے۔صدر کے مشیر اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے فرد ڈاکٹر شیخ

سلطان بن خلیفہ بن زید النہیان بلوچستان کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں شکار کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن میجر جنرل شیخ الموربن مکتوم المکتوم بلوچستان کی تحصیل سمنگلی اور تحصیل پنج پائی ضلع کوئٹہ میں شکار کریں گے۔قطر کے صدر اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 18 افراد کو شکار کے پرمٹ جاری کئیے گئے ہیں۔ ریاست قطر کے امیر شیخ تمیم بن

حماد التھانی پاکستان کے 3صوبوں پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں شکار کریں گے۔ ان علاقوں میں پنجاب کا ضلع جھنگ اوربلوچستان کا ضلع قلات شامل ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے ضلع ڈیپلو اور ضلع تھرپارکر کے اسلام کوٹ میں بھی شکار کھیلا جائے گا۔قطر کے وزیراعظم اور وزیرداخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز التھانی سندھ کے ضلع جیکب آباد میں شکار کریں گے۔قطر کے امیر

کے والد شیخ حماد بن خلیفہ التھانی پنجاب کے ضلع خوشاب میں شکار کریں گے۔ قطر کے نائب وزیر اعظم اور امیر کے مشیر شیخ محمد بن خلیفہ التھانی بلوچستان کے ضلع لورالائی میں شکار کریں گے۔قطر کے امیر کے بھائی شیخ جاسم بن حماد التھانی بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں شکار کریں گے۔قطر کے شاہی خاندان کے فرد شیخ فیصل بن نصیر بن حما التھانی کو شکار کے لئے بلوچستان کا

ضلع تربت/ کیچ الاٹ کیا گیا ہے۔شاہی خاندان کی سپریم کونسل کے رکن علی بن عبداللہ تھانی جاسم التھانی بھی بلوچستان کا ضلع تربت/ کیچ میں شکار کریں گے۔قطر کے سابق امیر کا چھوٹا بھائی شیخ فلاح بن جاسم بن جابر التھانی بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں شکار کریں گے۔قطر کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا شیخ ڈاکٹر فہد بن عبدالرحمن بن حماد التھانی سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو اور ڈاھلی میں شکار کریں گے۔شاہی خاندان کے فرد شیخ جاسم بن فیصل بن قاسم بن فیصل التھانی پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں شکار کریں گے۔قطر کے شاہی خاندان کے فرد شیخ محمد بن فیصل ٹی جے التھانی بلوچستان کے ضلع قلع سیف اللہ میں شکار کریں گے۔بحرین کے شاہی خاندان کے فرد شیخ خالد بن راشد بن عبداللہ الخلیفہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں شکار کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…