اسلام آباد (این این آئی) انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایکٹنگ میں ہالی ووڈ کے ایکٹرز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تین سال سے جس طرح انہوں نے قوم کو سنہرے باغ دکھا کر جہنم میں دھکیلا اس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا عوام کیلئے سب سے بڑا ریلیف اور تاریخی پیکج استعفیٰ ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک پر نا اہل اور بدترین حکمران مسلط ہوگئے ہیں،غربت مٹانے آنے والے غریب مٹانے کی مہم پر چل نکلے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ۔