ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

نسلہ ٹاورکے بعد ملیر کے16 پروجیکٹ غیرقانونی ہونے کا انکشاف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں نسلہ ٹاور جیسی مزید 16 غیرقانونی عمارتیں سامنے آگئی ہیں۔جناح ایونیو ملیر کے کئی پروجیکٹس کی اراضی جعل سازی سے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے ساتھ ساتھ چلنے والی سڑک جناح ایونیو پر

10 سال کے دوران کئی بڑے بڑے رہائشی پروجیکٹ بننا شروع ہوئے۔کئی شہریوں نے یہاں جائیدادیں خرید لیں۔تاہم اب ڈپٹی کمشنر ملیرگنہورلغاری نے یہ انکشاف کیا ہے کہ جناح ایونیو پر بننے والے 16 رہائشی منصوبوں کی اراضی غیرقانونی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملیر گنہورلغاری کے مراسلے مطابق 16 منصوبوں کے لیئے 40 ایکڑ اراضی جعلسازی سے حاصل کی گئی تھی۔ان میں سے جورہائشی منصوبے غیر قانونی قرار دیئے گئے ہیں ان کو تیار کرنے والے شہر کے نامی گرامی بلڈرز ہیں ۔ڈی سی ملیر نے جناح ایونیو کے ان منصوبوں کے خلاف کارروائی کے لیئے ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن کو خط لکھا مگر ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن کا چارج رکھنے والے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شمس الدین سومرو نے کارروائی کرنے کے بجائے کہا کہ ڈی سی ملیر خود کارروائی کریں۔اہم بات یہ ہے کہ جس عرصے میں جناح ایونیو پر یہ غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں اس میں 1 سال تک شمس الدین سومرو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عہدے پر بھی براجمان تھے۔اس وقت غیر قانونی قرار دیئے گئے 16 میں سے 3 پروجیکٹس مکمل بھی ہوچکے ہیں جبکہ بیشتر منصوبوں کی تعمیر 70 سے 90 فیصد تک مکمل ہوچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…