اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

گُردوں کی پتھری کو ریزہ ریزہ کر کےخارج کرنے والی دُنیا کی سب سے طاقتور دال

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دالیں پودوں سے ملنے والی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں اور اس آرٹیکل میں کلتھی کی دال جو دُنیا کی سب سے زیادہ طاقتور دال ہے کے فوائد کا ذکر کیا جائے گا، کلتھی کی دال کو انگلش میں ہارس گرام کہا جاتا ہے جو دال مونگ، چنا، مسور، راجما وغیرہ سے زیادہ ہماری صحت کے لیے فوائد رکھتی ہے اور اسے عام طور پر جانوروں

کے چارے میں استعمال کیا جاتا ہے مگر طبیب حضرات کے نزدیک یہ دال انسانوں کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں ہے۔ پروٹین سے بھرپُور یہ دال آئرن، فاسفورس، فائبر، کلیشیم جیسی غذائی خوبیوں سے بھرپُور ہونے کے ساتھ صحت کے لیے انتہائی مُفید اینٹی آکسائیڈینٹس پر مشتعمل ہے جو ہمیں کئی دائمی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں، طب ایوردیک اور طب یونان کے ماہرین اس دال کو گُردے کی پتھری کے خاتمے کے لیے صدیوں سے مریضوں کو استعمال کروا رہے ہیں، گُردوں کی پتھری جسم میں کیلشیم کی مقدار میں اضافے کے باعث پیدا ہوتی ہے اور اس دال میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹس جسم میں موجود منجمد کیلشیم کو خارج کر دیتے ہیں خاص طور پر اگر اس کیلشیم سے گُردوں میں پتھری پیدا ہو رہی ہے تو اس دال کا استعمال اس پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے پیشاب کے ذریئعے خارج کر دیتا ہے۔ کلتھی کی دال ہمارے نظام انہظام کو بھی درست رکھتی ہے کیونکہ اس میں فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے،

اس دال میں دو انتہائی اہم مرکبات جنہیں فلانڈز اور پولی فینلز کہا جاتا ہے پائے جاتے ہیں اور یہ دونوں ہمارے جگر کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں جو جگر کے خون کو صاف کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ شوگر کے مریض افراد کے لیے یہ دال کسی اکسیر سے کم نہیں کیونکہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ یہ خوراک سے شوگر کو خون میں تیزی سے

شامل ہونے سے روکتی ہے جس سے خون میں شوگر کا لیول بڑھتا نہیں ہے اور اس کی یہ خوبی ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے اور اگر ذیابطیس کے مرض میں اس دال کو روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو یہ اس مرض کو قابو میں رکھنے میں انتہائی معاؤن ثابت ہوتی ہے۔ اس دال کی ایک اور خُوبی جسم کی اضافی چربی

کو پگھلانا ہے جس سے موٹاپا جیسی بیماری سے بچا جا سکتا ہے خاص طور پر وہ افراد جو بڑھے ہُوئے پیٹ سے پریشان ہیں اس دال کو اپنی خوراک میں شامل کریں تو یہ دال جہاں اُن کا موٹاپا کم کرے گی وہاں اُنہیں کولیسٹرال کے بڑھنے جیسے مرض سے بچائے گی کیونکہ یہ خون سے بُرے کولیسٹرال کو ختم کر کے اچھے کولیسٹرال کا اضافہ کرتی ہے۔ بیمشار

خُوبیوں کی حامل کلتھی نزلہ، زکام جیسے امراض کو بھی پیدا نہیں ہونے دیتی اور ہمارے نظام مدافعت کو مضبوط بنا کر ہمیں موسمی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اگر جسم میں آئرن کی کمی واقع ہو جائے تو یہ دال آئرن کی کمی کو پُورا کرکے خون کے سُرخ ذرات میں اضافہ کرتی ہے جس سے سارے جسم میں آکسیجن کی سپلائی بہتر

ہوتی ہے، جلد خُوبصورت ہوتی ہے گھنے اور لمبے ہوجاتے ہیں اورسارے جسم کو تقویت ملتی ہے۔ آپ اس دال کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کے لیے اسے عام طریقے سے پکا کر کھانے کیساتھ ساتھ پیس کر اسکا پاوڈر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…