ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے چھرا گھونپا،غفور حیدری کھل کر بول پڑے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

چاغی( آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جام کمال نے پارلیمنٹ کی تقدس کو پامال کیا اور اپوزیشن پر بکتر بند گاڑی تک چڑھادی۔اپوزیشن نے جام کمال حکومت کو گرانے میں ساتھ دے کر اپنا سیاسی انتقام لیا ، پی ڈی ایم حکومت

کو گھر بھیج رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیا. چاغی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے معیشت کا پہیہ رک گیا ہے، ڈالر کی قدر آسمان کو چھو رہی ہے،خودکشی کرنے کا دعویدار آج آئی ایم ایف کے رحم کرم پر ملک چلا رہے ہیں، ملک کو آئی ایم ایف چلا رہا ہے، عوام کی کمر مہنگائی سے ٹوٹ چکی ہے، اس وقت ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیا۔بلوچستان حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ جام کمال نے پارلیمنٹ کی تقدس کو پامال کیا اور اپوزیشن پر بکتر بند گاڑی تک چڑھادی، جام کمال سے ان کے اپنے اتحادی ہی تنگ تھے، اپوزیشن نے صرف ایک گرتی ہوئی دیوار کو دکھا دیا، اپوزیشن نے جام کمال حکومت کو گرانے میں ساتھ دے کر اپنا سیاسی انتقام لیا ، ایوان میں عددی اعتبار سے ہم کم تھے اس لیے حکومت میں شامل نہیں ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…