ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پورا انڈیا تمہارے پیچھے ہے ،اسکاٹش وکٹ کیپر کا نیوزی لینڈ سے میچ میں تبصرہ، ویڈیو وائرل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ابو ظہبی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں اسکاٹش وکٹ کیپر میتھیو کراس کی اپنے بولر کو یہ کہتے ‘پورا انڈیا آپ کے پیچھے ہے’ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی

مینز کے گروپ 2 میں دو اہم میچز کھیلے گئے، جودونوں ہی بھارت کے لیے بہت اہم تھے، پہلا میچ نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے فتح اپنے نام کی۔گروپ 2 کا دوسرا میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو شکست دی۔سوشل میڈیا پر اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگیاسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں اسکاٹ لینڈ کے وکٹ کیپر میتھیو کراس کو اپنی ٹیم کے بولر سے کہتے ہوئے سْنا جاسکتا ہے کہ Whole India behind you (پورا انڈیا تمہارے پیچھے کھڑا ہے)۔کراس کا بیان ٹیم انڈیا کے T20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے امکانات کے سلسلے میں آیا ہے اگر اسکاٹ لینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت جاتا تو بھارت کے لیے سیمی فائنل میں جانا آسان ہوجاتا۔ خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…