اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)ریسر سلمیٰ خان کی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ، دوسرا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریسر سلمیٰ خان
کی تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان کچلے گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا ، دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔حادثہ سیکٹر ایف الیون مرکز کے قریب پیش آیا تھا۔اب اس کیس کی تازہ ترین تفصیلات یہ ہیں کہ گزشتہ رات پولیس نے ریلی سٹار کو گرفتار کرنے کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جن میں ان کا گھر بھی شامل تھا۔ تاہم ریسر نے پولیس کو اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کے عدالتی حکم نامے کی کاپی فراہم کر دی۔