ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد افغان بورڈ سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری میم وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر آسٹریلوی سپورٹس جرنلسٹ ڈینس ویل نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ایک
میم ٹوئٹ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی میم میں بھارت کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد رد عمل دکھا یا گیا ہے۔اس رد عمل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بورڈ کے اکائونٹ سے بھارت کی فتح کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں well paid india لکھا ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد Paid کی جگہ Played کا لفظ استعمال کیا گیا اور غلطی کی تصحیح دکھائی گئی۔ڈینس کی اس میم پر سوشل میڈیا صارفین اسے افغان بورڈ کا آفیشل اکائونٹ سے جاری پیغام سمجھ بیٹھے اور حیرانی کا اظہار کرنے لگے۔دوسری جانب اس میچ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیرت انگیز طور پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے جو ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے۔ فلک شیر نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ میچ فکسڈ ہے بی سی سی آئی نے غریب افغان کھلاڑیوں میں کیس تقسیم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم صرف گیند پھینک رہی ہے، کوئی توانائی اور کوئی سوئنگ نہیں اور نہ ہی کوئی سٹرٹیجی ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ افغانستان بڑے مارجن سے یہ میچ ہارے گا تاکہ انڈیا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے آسانی ہو، مزید کہا کہ یہ میچ فکسڈ ہے۔
??? pic.twitter.com/5gjJjWUgoK
— Dennis Diwali (@DennisCricket_) November 3, 2021