پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا طریقہ بتادیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،نئی دہلی ( آن لائن )وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سیکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم کو طنزیہ انداز میں سیمی فائنل میں

پہنچنے کا نسخہ بتاتے ہو ئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ یو اے ای چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ۔دوسری جانب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پے درپے فتوحات کے بعد بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر رہ سکے ۔ ٹویٹر پر سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے ویڈیو پیغام میں پاکستان ٹیم کی تعریف کی، انہوں نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو آگ اور پانی کی جوڑی قرار دیا۔آکاش چوپڑا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی بہترین اور منفرد کارکردگی کی وجہ اوپنرز کا ریڈ ہاٹ فارم میں ہونا ہے۔ آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ رضوان ایک بلٹ ٹرین ہیں، وہ کرکٹ میں جارحانہ انداز اپناتے ہیں ،بابراعظم کی بات کی جائے تو ان کی کرکٹ کلاس محمد رضوان سے قدرے بہتر ہے تاہم حقیقت یہ بھی ہے کہ بابراعظم کے رنز بنانے کا کریڈٹ محمد رضوان کو بھی جاتا ہے، رضوان اٹیک کرتے ہیں ،وہ بابراعظم کو سنبھل کر رنز بنانے کا موقع دیتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ایک میچ میں جب ہم نے رضوان کو دھیما کرکٹ کھیلتے دیکھا تو وہاں بابراعظم تیز کھیل رہے تھے۔ انہوں کہا کہ ورلڈ کپ میں وہی ٹیمیں کارنامہ انجام دیتی ہیں جن کے اوپنرز اچھا پرفارم کرتے ہیں اور اس ٹیم کے دونوں اوپنرز کی جوڑی غضب کی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…