اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے موسمِ سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی، یہ اقدام سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ
رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 98 پیسے کمی کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7 روپے 94 پیسے فی یونٹ استعمال کیا جائے گا۔وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16 روپے 33 پیسے اور 22 روپے 95 پیسے ہے۔