ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ ریلیف پیکج عوام کے لیے نہیں بلکہ چند خاندانوں کے لیے ہے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے پیکج کو لالی پاپ قرار دے دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے لالی پاپ پیکج کا اعلان کیا یہ ریلیف پیکج عوام کے لیے نہیں بلکہ چند خاندانوں کے لیے ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے

وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے مہنگائی کے خلاف احتجاج نے وزیر اعظم کو خطاب کرنے پر مجبور کیا لیکن عوام 30 فیصد کے ریلیف کا کیا کریں گے؟پاکستان تحریک انصاف والے نالائق اور جھوٹے ہیں اور یہ ریلیف کے نام پر تکلیف دیتے ہیں۔ عمران خان آج بھی اپنی ناکامیوں کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو اب لالی پاپ نہیں بلکہ عمران خان سے حساب چاہیے اور عمران خان کے خطاب کا نتیجہ بھی گزشتہ اعلانات سے مختلف نہیں ہو گا۔عمران خان نے کسی ریلیف پیکج کا نہیں بلکہ ایک لالی پاپ پیکج کا اعلان کیا ہے اور عمران خان کا ریلیف پیکج عوام کے لیے نہیں بلکہ چند خاندانوں کے لیے ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیموں کا اعلان کرنے والی حکومت کے پاس عوام کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے جبکہ عمران خان جھوٹ بولنے والے اور وعدہ خلافی کرنے والے وزیر اعظم ہیں اگر ملک کو بچانا اور معاشی بحران سے نکالنا ہے تو عوام کو جیالوں کی حکومت بنانا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…