اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سے متحدہ عرب امارات، ترکی اور برطانیہ کے لیے ایئرٹکٹ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف ایئرلائنز نے لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول اور لندن کے کرایوں اضافہ کر دیا ہے جس سے مسافروں مسافروں کی سفری اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو اور ورلڈٹی 20کے باعث مسافروں میں اضافہ ہوا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئرلائنز نے کرایے بڑھا دیے ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق لاہور سے یو ای اے جانے کیلئے15نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہیں اور عالمی ایونٹس کی وجہ سے مسافروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔