ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ناقص کارکردگی، روی شاستری کی جگہ راہول ڈریوڈ کو ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے

بعد نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر راہول ڈریوڈ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ راہول ڈریوڈ گزشتہ 6 سال سے بھارت کی اے ٹیم اور انڈر 19 کے سیٹ اپ کے انچارج ہیں۔واضح رہے کہ راہول ڈریوڈ کو کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 تک کے لیے کوچ کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ایک اعزاز کی بات ہے اور میں اس ذمہ داری کو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ راہول ڈریوڈ سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری بھارتی ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا کنٹریکٹ مکمل ہوچکا ہے اور بورڈ کی جانب سے اس میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…