لاہور (آن لائن)تیسری کلاس کی اسلامیات کی کتاب میں دوسرا کلمہ تبدیل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے درخواست پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت دیگر فریقین
سے 10 نومبر کو جواب طلب کرلیا جسکہ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کلاس سوئم کے سال 2021-22 کے اسلامیات کی کتاب میں دوسرا کلمہ تبدیل کر دیا گیا، اور متعلقہ حکام نے جان بوجھ کر دوسرا کلمہ تبدیل کیا ہے، یہ اقدام معصوم بچوں کے بنیادی عقائد کو خراب کرنے کے مترادف ہے جبکہ اسلام کی بنیادی اساس میں تبدیلی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلامیات کی کتاب میں دوسرے کلمہ میں تبدیلی سے بچوں کے والدین اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اسلامیات کی کتاب میں دوسرا کلمہ درست کرنے کا حکم دے، اور عدالت کلمہ میں تبدیلی کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا حکم دے،فاضل عدالت نے نے حکومت پنجاب اب اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔