آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی میں مسافر کوچ کو حادثہ ‘ 23افراد جاں بحق’7زخمی

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

پلندری (این این آئی)آزاد کشمیر کے علاقے ضلعی سدھنوتی میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ بدقسمت مسافر کوچ منجیاڑی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ـمسافر کوچ ضلع سدھنوتی سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں

گرگئی،جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ـمیڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی،مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا گیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بلوچ پہنچادیا گیا ۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سردار عبد القیوم نیازی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کا سن کر دل دکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…