پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

کویت میں غیر ملکیوں کے ورک پرمٹس کے اجرا کے لیے نئی شرط عائد

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت میں ‘پبلک اتھارٹی فار مین پاور’ نے سیکٹروں اور ان سے متعلق انتظامیہ کے واسطے ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ نوٹفکیشن غیر ملکیوں کے پرمٹ کے واسطے دوبارہ سے ویزا جاری کرنے کے سلسلے میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ

نوٹفکیشن کابینہ کی جانب سے حالیہ ہدایات کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔بیان کے مطابق ملک میں داخلے کے ویزوں اور ورک پرمٹس کا دوبارہ اجرا اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے عمل میں آئے گا۔ نوٹفکیشن کے مطابق بیرون سے آنے والے ورکر کے لیے کرونا کی ان ویکسین کا لگا ہونا لازم ہے جن کو کویت نے سرکاری طور پر منظور کیا ہوا ہے۔واضح رہے آئندہ جمعے کی نماز سے مساجد میں سماجی فاصلے پر عمل ختم ہو جائے گا تاہم ماسک لگانا ضروری ہو گا۔کھلے مقامات پر ماسک نہ لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تمام بند مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی پر عمل کرنا ہو گا۔ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں فاصلے سے بیٹھنے کا اہتمام لازم ہو گا۔ کانفرنسوں ، شادی کی تقریبات اور دیگر سماجی اجتماعات میں صرف ان لوگوں کو شرکت کی اجازت ہو گی جو کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔ اس دوران ماسک لگانے کی پابندی لازم ہو گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…