جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

سدھوتی /راولا کوٹ (این این آئی)آزاد جموں و کشمیر کے ضلع سدھوتی میں راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے(اپ ڈیٹ اعدادوشمار)۔عینی شاہدین کے مطابق 40 سیٹوں پر مشتمل کوسٹر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز بلوچ سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور مشکل سے 7 کلو میٹر مسافت کے

بعد گاڑی میں تکنیکی مسئلہ پیش آگیا۔انہوں نے بتایا کہ بس پہلے سڑک سے متصل بائیں طرف موجود پہاڑ سے ٹکرائی پھر اچانک پلٹ کر 500 میٹر سے زائد گہری کھائی میں جاگری۔جائے وقوع کے قریب پتھارے میں پکوڑے بیچنے والے شخص نے بس کو گرتے ہوئے دیکھا اور فون کے ذریعے بلوچ سے تقریباً 2 کلومیٹر فاصلے پر موجود مجھیاری گاؤں کے مذہبی رہنما کو آگاہ کیا۔مذہبی رہنما نے اسپیکر پر اعلان کرتے ہوئے مقامی افراد سے متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔پونچھ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل راشد نعیم خان نے حادثے میں 22 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی انہوں نے کہا کہ 5 زخمیوں کوٹلی ضلع کوٹلی کے بھیجا گیا تھا ، 3 کو بلوچ ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر آزاد جموں و کشمیر سردار فاروق احمد طاہر بھی ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے۔ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہاکہ جائے وقوع سے 21 لاشیں نکال لی

گئی ہیں جبکہ ایک زخمی کو بلوچ صحت مرکز منتقل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کچھ افراد کی شناخت کرلی گئی ہے ان میں 4 سالہ مجتبیٰ، عابد مصطفی، عمر بشیر، عبدالحئی، نورین، عبد الکریم، برکت خان، زبیدہ کوثر، محمد سفیر (بس کا کلینر)، رخسانہ خانم، جمیل قریشی، منصور، محمد شفیع، ناظر عبدالکریم، نائلہ، ہارون گگھر، عدنان طارق، راشد بیگم اور 9 سالہ ماہرہ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…