اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی بلے بازو وکٹ کیپر محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میں رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ قومی کرکٹر محمد رضوان نے نمیبیا کیخلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ محمد رضوان کا اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائےجبکہ وہ ویسٹ انڈیز کے
کرس گیل سےٹی ٹوئنٹی میں صرف 4 رنز کی دور پر ہیں ۔ کرس گیل نے 2015 میں 1665 رنز بنائے تھے ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ۔ بابراعظم نے بطور کپتان 14 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جب کہ بھارتی کپتان کی 13 نصف سنچریاں ہیں۔