جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

زیادہ تر لوگ سونف کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں ۔۔ سونف کے استعمال کا صحیح طریقہ اور حیرت انگیز فوائد

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سونف ایک نہایت ہی خوشبودار، ذائقے دار اور غذائیت سے بھرپور بیج ہے جس کو بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن اکثر لوگ اس کا استعمال صرف کھانوں میں یا سپاری میں کرتے ہیں مگر اس کے اصل استعمال یا پھر صحیح طریقہ استعمال سے واقف نہیں ہیں۔کے فوڈ کے مطابق سونف ہمارے لئے قدرت کی طرف سے ایک بہترین تحفہ ہے اور

اس کے استعمال سے بڑی سے بڑی بیماریاں بھی حل ہو جاتی ہیں کیونکہ سونف غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، آج ہم آپ کو بتائیں گے سونف کے چند حیرت انگیز فوائد اور اس کا صحیح طریقہ استعمال جو جان کر آپ بھی اپنے کئی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔ سونف ایک حیرت انگیز سوتھنگ ایجنٹ ہے سونف یا سونف کے پانی میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں اور اس کا استعمال پُرسکون نیند کا باعث بنتا ہے، رات کو سونے سے پہلے سونف کا پانی یا چائے پینے سے انسان صحت مند ریتا ہے۔ سونف فائبر سے بھرپور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں ہوتا یہ انسان کے جسم میں نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور اس سے وزن میں کمی آتی ہے۔سونف اور الائچی کو رنگت صاف کرنے اور رنگت نکھارنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے سونف معدہ کی گرمی ختم کرتی ہے جس سے چہرے پر دانے نہیں نکلتے جبکہ الائچی اور سونف رنگت کو نکھارنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سونف کا استعمال میٹابولزم کو بڑھاتا ہے، نظامِ ہاضمہ کو تیز کرتا ہے اور اس کی وجہ سے وزن تیزی سے گھٹتا ہے، یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر جسم کو دبلا بناتی ہے اور آپ کی قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتی ہے، ساتھ ہی سونف کی چائے پینے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو پی کا بھوک کا احساس کم ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہے۔ آپ نے دو لیٹر پانی میں دو چمچ سونف، تین عدد سبز الائچی اور تقریباً دس گرام گڑ ڈال کر پانی کو اُبال لیں، جب ایک اُبال آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں اور ڈھکن کو بند کرکے پانی کو آدھا ہونے تک پکنے دیں اس ایک لیٹر پانی کو دن میں دو بار استعمال کریں۔ اگر ہائی بلڈپریشر کے مریض ہیں تو سونف کا استعمال نہ کریں، اس کے علاوہ پریگننسی کے دوران سونف کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے اس لیے اس سے پرہیز کریں اور ایسے مریض جو مرگی میں مبتلا ہیں وہ بھی سونف کے استعمال سے گریز کریں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…