جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کا مہنگا ترین شاہین ساڑھے چار لاکھ ڈالرمیں فروخت

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

طرابلس(این این آئی)لیبیا میں نیلامی میں ایک نایاب شاہین 2,250,000 لیبیائی دینار میں فروخت ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کرنسی میں یہ رقم ساڑھے چار لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ کسی بھی شاہین کی یہ ریکارڈ قیمت ہے اور یہ دنیا کا سب سے مہنگا فیلکن ہے۔

یہ شاہین شکاریوں کے ایک گروپ کو مشرقی شہر طبرق کے جنوب میں شکار کی تلاش کے دوران ملا تھا۔شاہین کی زیادہ قیمت اس کی نایاب نسل کی وجہ سے بتائی جاتی ہے۔اس پرندے کا تعلق بھی شاہین کی اسی نایاب نسل سے ہے اور اسے مقامی سطح پر ابحریہ باس کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ شاہین لیبیا کے ایک تاجر محمد السعداوی نے طبرق شہر میں منعقدہ نیلامی میں 450 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رقم میں خریدا۔ اس نیلامی میں شاہین فروشوں اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تاجر محمد السعداوی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شکاریوں کا ایک گروپ جنوبی طبرق میں اس شاہین کو پکڑنے میں کامیاب رہا۔ اسے مقامی طورپر ابحریہ کہا جاتا ہے۔ پکڑی گئی ایک مادہ شاہین ہے۔ شاہین کی قیمت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں کسی شاہین پرندے کی یہ سب سے بڑی قیمت ہے۔السعداوی نے اس نایاب شاہین کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی چوڑائی 16 اور لمبائی بھی 16 سینٹی میٹر ہے۔ اس کا وزن 1250 گرام ہے۔ سینے کی طرف پرندوں کا رنگ سفید ہے اور یہ بہت نایاب ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…