بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

9 بینکوں پر سائبر حملے، رقم نکلوانے اور ڈیٹا چوری کی اطلاعات،سٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کردی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملے کے بعد ملک میں افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، سوشل میڈیا پر پاکستان کے مالیاتی شعبہ پر بڑے سائبر حملے کی غلط

اطلاعات گردش کرنے لگیں جن میں کسٹمر کا ڈیٹا چوری ہونے اور رقوم کے نقصانات کے دعوے کیے جانے لگے تاہم اسٹیٹ بینک نے اس کی تردید کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے آفیشل ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ 9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا سمیت رقوم کے نقصان کی اطلاعات غلط ہیں اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان سے منسوب کرکے پھیلایا جانے والا پیغام جعلی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سوا کسی بینک پر سائبر حملے کی اطلاع نہیں ملی، اسٹیٹ بینک ان اطلاعات کی تردید کرتا ہے جن میں 9 بینکوں پر سائبر حملے، مالیاتی اور ڈیٹا کی چوری کا دعوی کیا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے اور کوئی بھی اطلاع اسٹیٹ بینک کے آفیشل ابلاغی ذرائع سے ہی نشر کی جائے گی۔دوسری جانب نیشنل بینک پر سائبر

حملے کے بعد بیشتر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق سائبر حملے کے بعد سے اب تک 40 فیصد سے زائد برانچز بحال نہ ہوئیں جب کہ اے ٹی ایمز کے مسائل بھی جاری ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ نیشنل بینک کی مکمل برانچز کھلنے میں تین دن لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب نیشنل بینک کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سائبر حملے

سے بینک کا مرکزی سرور متاثر نہیں ہوا۔یاد رہے کہ چند روز قبل سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں تھیں۔صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہیکرز نے کل رات کو حملہ کیا تھا اور ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کر لیا۔انہوں نے کہا کہ ہیکرز نیشنل بینک کے

مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور نیشنل بینک کے تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں۔عارف عثمانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ٹی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں اور وہ گزشتہ رات سے مسلسل کام کر رہے ہیں امید ہے جلد کامیاب ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…