ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنے ہوتے ہیں ان کی باہر ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں فیصل واوڈا موجودہ صورتحال پر کھل کر بول پڑے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنے ہوتے ہیں ان کی باہر ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں،پرامن احتجاج کروڑوں لوگ بھی کریں توان کاحق ہوتا ہے

مگر احتجاج میں تشدد آجائے تو وہ احتجاج نہیں دہشتگردی ہوتی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فوادچوہدری کی گفتگو سے اختلاف یا اس کی حمایت کی جاسکتی ہے انہوں نے جو بھی گفتگو کی وہ واضح توتھی ، وزیراعظم کے سامنے جوجوٹارزن بنتے ہیں ان کی باہرٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں ،وزیراعظم کوبھی کہا جویہاں ٹارزن بنے ہیں ان کی باہرٹانگیں کانپتی ہیں۔سینیٹر فیصل واڈانے کہا کہ جوشخص معاہدہ کرتا ہے وہ اس کاذمہ داربھی ہوتاہے ،یہ کوئی طریقہ نہیں جہاں پھنسے الزامات وزیراعظم پر لگا دیئے ،جی ٹی روڈبند رکھا گیا، پولیس والوں کوشہیدکیاگیاان کاجوابدہ کون ہے؟ ،پرتشدد احتجاج کے راستے بندہونے چاہئیںانہوںنے کہا کہ نورمقدم قتل کیس میں سب کچھ واضح ہیں لیکن تاریخ پرتاریخ ہورہی ہے ،ہمارے ملک کاسسٹم ایسا ہے جو ظلم کرنے والوں کوسپورٹ کرتاہے اچھا ہے تو اپنے سر لیا جاتا ہے براہے تو وزیراعظم کوذمہ دار ٹھہرایا جاتاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…