ممبئی (این این آئی)بھارت کو کیویز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ایک مفید مشورہ دے دیا ۔کے آر کے نے ٹوئٹر پر بھارت کی اہم میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو
مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان پہلے ہی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے باہر ہوگیا ہے لہٰذا اب بھارت کو نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کیلئے جان بوجھ کر باقی کے 3میچ ہارنے چاہئیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس طرح ان تین چھوٹی ٹیموں کو بھی خوشی ملے گی۔