اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو عوامی رابطہ مہم شروع کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی تنظیم نو کے معاملے پر مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے عوام کیلئے ریلیف پیکج پر بھی اعتماد میں لیا،وزیر اعظم نے پارٹی
امور پر ارکان سے مشاورت کی،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔وزیر اعظم نے کور کمیٹی ارکان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہورکے حلقہ 133 میں ضمنی انتخاب پر بھی مشاورت کی گئی ،وزیراعظم نے رحمت العالمین اتھارٹی سے متعلق کورکمیٹی کو تفصیلی آگاہ کیا،بلدیاتی انتخابات کے خدوخال اور تیاریوں پر کورکمیٹی کا بریفنگ دی گئی۔