پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شعیب ملک کا بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرے سے انکار

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹر شعیب ملک نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرے سے انکار کردیا۔شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی میچ کی کامیابی سے مورال بہت بلند ہوا اور مسلسل جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال اس وقت بہت بلند ہے،

کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بہت محنت کی جو رنگ لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی فائٹر ہے وہ کم بیک کرے گا، ایک دو میچز میں پرفارمنس نہیں ہوئی تو کوئی زیادہ بڑی بات نہیں ہے ،بابر اعظم کی کپتانی میں نکھار آتا جارہا ہے، بابر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کپتانی میں بیٹنگ کا پریشر نہیں لے رہے۔شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسری ٹیم پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، ہمارا فوکس پاکستان ٹیم اور میچز پر ہے، ٹیم مینجمنٹ نے واضح کیا ہے کہ اپنا فوکس صرف اپنے شاٹ پر رکھیں، نتائج آپ خود نہیں دے سکتے، مینجمنٹ کے اعتماد سے کھلاڑیوں پر دباؤ کم ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، آئی سی سی ٹورنامنٹ میں مستقل مزاجی اچھی بات ہے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ بائیو سکیور ببل آسان نہیں کیونکہ ایک کے بعد ایک سیریز چلتی آرہی ہے، اچھی بات ہے ببل میں اس وقت فیملیز ساتھ ہیں جس سے زیادہ مشکل نہیں ہو رہی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…