پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی تربیت یافتہ سابق افغان فوجیوں کی داعش میں شمولیت کا انکشاف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی ) طالبان کے کابل میں اقتدار سنھبالنے سے قبل امریکی فوج کی نگرانی میں تربیت حاصل کرنے والی سابق افغان آرمی کے اہلکار داعش کی صفوں میں شامل ہونے لگے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق افغان انٹیلی جنس سروس کے کچھ سابق ارکان اور ایلیٹ فورس اہلکار جنہیں امریکا نے تربیت دی تھی اور طالبان کی آمد کے بعد ترک کردیا تھا۔ اب وہ داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔

دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے والے منحرف سابق فوجیوں کی تعداد نسبتا کم ہے لیکن اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔مزید اہم بات یہ ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے آئی ایس آئی ایس کو انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور جنگی تکنیکوں میں اہم مہارت رکھتے ہیں۔ یہ سابق فوجی طالبان کی بالادستی کا مقابلہ کرنے کے لیے شدت پسند گروپ (داعش)کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں۔افغان نیشنل آرمی کا ایک افسر جس نے جنوب مشرقی صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز میں فوج کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ڈپو کی کمانڈ کی تھی شدت پسند گروپ کی علاقائی شاخ خراسان صوبہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور ایک ہفتہ قبل طالبان جنگجوں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا۔ایک سابق اہلکار نے کہا کہ کئی دوسرے سابق فوجی جن کو وہ جانتے ہیں سابق افغان جمہوریہ میں انٹیلی جنس اور فوج کے تمام ارکان نے بھی داعش میں شمولیت اختیار کی۔ طالبان نے ان کے گھروں کی تلاشی لی اور ان پر زور دیا کہ کہ وہ خود کو ملک کے نئے حکام کے سامنے پیش کریں۔کابل کے شمال میں واقع ضلع کاراباخ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ اس کا کزن، افغان اسپیشل فورسز کا سابق اہم رکن ستمبر میں لاپتہ ہو گیا تھا اور اب داعش کے ایک سیل کا رکن ہے۔اس نے بتایا کہ افغان نیشنل آرمی کے 4 دیگر ارکان جن کو وہ شخص جانتا تھا حالیہ ہفتوں میں داعش تنظیم میں شامل ہو گئے تھے۔افغانستان کی جاسوسی ایجنسی (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی)کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے کہا کہ کچھ علاقوں میں داعش افغان سیکیورٹی اور دفاعی فورسز کے سابق ارکان کے لیے بہت پرکشش بن تنظیم بن گئی ہے۔ خاص طورپر ایسے فوجی کو ملک نہیں چھوڑ سکے وہ داعش کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر طالبان کے خلاف مزاحمت ہوتی تو وہ [سابق فوجی] اس میں شامل ہو جاتے لیکن اس وقت داعش واحد دوسرا مسلح گروہ ہے۔ایک سینیر مغربی اہلکار نے خبردار کیا کہ یہ بالکل وہی ہے جو عراق میں مصلوب صدر صدر صدام حسین کے مایوس جرنیلوں کے ساتھ ہوا تھا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…