پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

واٹس ایپ پر شوہر سے گالم گلوچ کرنے والی خاتون کو50ہزار پائونڈ جرمانہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر میں ایک عدالت نے اپنی نوعیت کے پہلے فیصلے میں واٹس ایپ پر شوہر کے ساتھ گالم گلوچ پر خاتون کو جرمانے کی سزا سنا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے قنا کے شہر نجع حمادی میں عدالت نے ایک سرکاری ملازم خاتون کی جانب سے واٹس ایپ پر شوہر کو گالیوں سے نوازنے اور برا بھلا کہنے پر 50 ہزار مصری پائونڈزکا جرمانہ عائد کر دیا۔کئی ماہ قبل شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس پر 30 سالہ بیوی نے

اپنے 43 سالہ شوہر کو واٹس ایپ پر گالم گلوچ پر مشتمل پیغامات بھیجے۔ شوہر نے بیوی کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں ان نازیبا پیغامات کو بھی منسلک کر دیا۔شوہر کے وکیل ایڈوکیٹ اسماعیل سلاوی کے مطابق ان کے موکل نے عدالت کے سامنے یہ موقف پیش کیا کہ ان کی بیوی نے واٹس ایپ سروس کو برائی میں استعمال کیا۔وکیل نے مزید بتایا کہ مذکورہ خاتون کو 2003 کے ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کے آرٹیکل 76 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…