اسلام آباد (این این آئی)قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست کی بڑی وجہ ان کی قسمت کو قرار دے دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی اس کارکردگی کے باوجود بھارت کو ہی ایک بہترین ٹیم مانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور برا دن بھی بہت اہمیت رکھتا ہے، ٹیم کی شکست پر کھلاڑیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو بْرا بھلا کہنا شرمناک ہے۔محمد عامر نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل ہے۔