پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

امارا ت خواتین کے تحفظ میں سرفہرِست،افغانستان کا آخری نمبر

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)جارج ٹائون انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین ،امن اور سلامتی (جی آئی ڈبلیو پی ایس)کی شائع کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خواتین، امن اور سلامتی (ڈبلیو پی ایس)) اشاریہ (انڈیکس2021 میں تحفظ خواتین کے زمرے سرفہرست رہا ہے جبکہ افغانستان کا اس

زمرے میں اسکور سب سے کم ہے اور وہ فہرست کے آخر میں رہا ہے۔یو اے ای کا کمیونٹی تحفظ کا تاثرزمرے میں اس سال بہترین ملکی اسکور98.5 فی صد رہا ہے۔بدترین ملکی اسکور افغانستان کا تھا اور وہ 98 فی صد تھا جبکہ اس زمرے میں عالمی اوسط 619 فی صد تھی۔ڈبلیو پی ایس انڈیکس کے مطابق کسی کمیونٹی میں سلامتی اور تحفظ خواتین کی گھر سے باہرنقل وحرکت اور مواقع پر اثرانداز ہوتے ہیں۔اس اشاریے میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمرکی خواتین کو حاصل تحفظ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔اس میں وہ یہ رپورٹ کرتی ہیں کہ آیا وہ اپنے اقامتی شہریاعلاقے میں رات کو تنہائی میں چلنے پھرنے میں خود کومحفوظ سمجھتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ہرتین میں سے ایک عورت کو گھریلوتشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورایک ملک میں تو یہ شرح 78 فی صد تک بڑھ گئی ہے۔ڈبلیو پی ایس انڈیکس تین جہتوں پرمحیط خواتین کی فلاح و بہبود کا ایک جامع پیمانہ ہے،ان میں خواتین کی معاشی، سماجی، سیاسی دھاروں میں شمولیت؛ انصاف (رسمی قوانین اورغیررسمی امتیاز)اورخاندان، برادری اورسماجی سطح پرحاصل سلامتی شامل ہے۔انڈیکس میں دکھائے گئے اعداد وشمارسرکاری ذرائع پر مبنی ہیں۔ان میں ملکوں کے قومی شماریاتی دفاتر، اقوام متحدہ کی تنظیمیں اور دیگرمعروف بین الاقوامی ذرائع شامل ہیں جن سے یہ تمام ڈیٹا حاصل کیاگیا ہے



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…