لاہور(این این آئی) پاکستانی سائنسدانوں نے باسمتی رائس کی انقلابی ورائٹی کا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق یہ باسمتی چاول کا دنیا میں تیار ہونے والا پہلا ہائبرڈ بیج ہے اس ہائبرڈ بیج سے باسمتی چاول کی خوشبواورذائقہ تو وہی رہے گا لیکن فی ایکڑ پیداوار 115 من حاصل کی جاسکے گی۔ باسمتی 385 جو کہ انتہائی خوشبودار اور ذائقہ دار لمبا چاول تھا سے یہ ہائبرڈ بیج تیار کیا گیا ہے۔ اس بیج کو ” کے ایس کے 111 ایچ” کا نام دیا گیا ہے۔ اس بیج کی پیداوار موٹے چاول کے برابر ہے۔