اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم بالائی خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم بالائی
خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی04،کالام منفی02، اسکردو اور استور میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔