ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی پانیوں میں نایاب مچھلی کی موجودگی کا انکشاف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد پر نایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آنے کا انکشاف ہواہے۔ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن(ڈبلیو ڈبلیو ایف)پاکستان کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پرماہی گیروں نینایاب نسل کی آرہ مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی

، آرہ مچھلی کی دریافت اس بات کی عکاس ہے کہ یہ نایاب مچھلی اب بھی پاکستانی سمندروں میں پائی جاتی ہے، آرہ مچھلی نایاب آبی حیات ہے،اسکی نسل پچھلے کئی برسوں سے معدومیت کے خطرے سے دوچارہے۔ماہرین نے بتایاکہ پچھلے دس برسوں میں اس نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کے صرف 3 شواہد سامنے آئے ہیں، سنہ1950 سے پلاسٹک کے جالوں کے استعمال کے باعث دیگر نایاب آبی حیات سمیت آرہ مچھلی کی نسل معدومیت کا شکار ہوگئی ہے، پاکستان میں 70 اور 80 کی دہائی میں آرہ مچھلی کی 3 اقسام وافر تعداد میں پائی جاتی تھیں،انھیں برآمد بھی کیاجاتاتھا، 8 برس قبل 2013 میں دریائے سندھ کے کریک پرماہی گیروں نے آرہ مچھلی کے جال میں پھنسنے کی اطلاع دی تھی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ عالمی قوانین کے تحت سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 2016 میں آرہ مچھلی کیشکار اورتجارت پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔ اس کی نسل کی بقا کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…