پشاور(این این آئی)نوشہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔احد خٹک نے پی پی رہنما نیئر حسین بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں
پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سکرٹری جنرل نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے ،پی ٹی آئی وزرا اگر جیب سے خرچہ کریںتب ہی انہیں مہنگائی کا احساس ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کی سیاست آج سے تبدیل ہو چکی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کی سیاست کی ہے، سہولت کاروں اور حکمرانوں کو ناکامی ہوئی ہے، پی ٹی آئی وزرا اگر جیب سے خرچہ کرے تب ہی انہیں مہنگائی کا احساس ہو گا، حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب میں لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے شمولیت کی دعوت دی ،نوشہرہ میں انتقامی سیاست عروج پر ہیں پرویز خٹک کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے،صلح خاندان کی سطح پر ہوئی ہے۔