لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور کورننگ امیدوار مسر ت جمشید چیمہ کی جانب سے تجویز کنندہ کا ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کرنے کے الزام
کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے الزامات لگائے گئے ۔یہ کہاگیا کہ تجویز کنندگان کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کئے گئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے تجویز کنندگان کے ووٹ2018ء سے ہی این اے130میں درج ہیں جبکہ بطورثبوت 2018ء کی انتخابی فہرست کاحصہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔تجویز کنندگان 2018ء سے بلاک کوڈ259110108کے ووٹرہیں،مذکورہ بلاک کوڈ حلقہ این اے130کی حدودمیں شامل ہے،ستمبر2020ء کی نظر ثانی انتخابی فہرست میںتجویز کنندگان حلقہ این اے130کے ووٹرہیں،تحریک انصاف کے امیدواروں کے لگائے گئے الزامات مکمل بے بنیاد ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ شفافیت پر کسی طور پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔