جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے اقتصادی تعاون میں کمی کرکے سہولت بحال کی ٗ اسحاق ڈار نے نیاپنڈورا باکس کھول دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اقتصادی تعاون میں کمی کرکے سہولت بحال کی ہے اور آئل کی موخر ادائیگی کی سہولت 3 ارب ڈالرز سے کم کرکے 1.2ارب ڈالرز کردی گئی ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق، سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے اقتصادی تعاون میں کمی کے

بعد اسے بحال کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ، پاکستان کا عظیم دوست اور حمایتی رہا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے یاددہانی کروائی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشوں سے سعودی عرب نے 6ارب ڈالرز کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا تھا، جس میں 3ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں جمع کیے گئے تھے اور 3ارب ڈالرز تیل کی موخر ادائیگی پر پاکستان کو دی گئی سہولت کی صورت میں تھی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیرملکی ذخائر مسلسل پانچویں ہفتے گررہے ہیں، جب کہ پاکستان کی کرنسی کی گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایشیا میں سب سے بری کارکردگی رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے رواں ہفتے سعودی عرب کے تین روزہ دورے سے یہ ممکن ہوا ہے کہ سعودی عرب نے 2018 کی 6ارب ڈالرز کی اقتصادی معاونت جزوی بحال کی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کے اسٹیٹ بینک کے پاس جمع 1 ارب ڈالرز کے ساتھ مزید 2ارب ڈالرز مل کر اسے دوبارہ 3 ارب ڈالرز کردیں گے۔ جب کہ بری خبر یہ ہے کہ آئل کی موخر ادائیگی کی سہولت 3ارب ڈالرز سے کم کرکے 1.2 ارب ڈالرز کردی گئی ہے۔

اس طرح سعودی عرب کی 6 ارب ڈالرز کی معاونت 4.2ارب ڈالرز ہوگئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 28مئی، 1998کو پاکستان کے جوہری تجربات کرنے کے بعد عالمی برادری نے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں، جس میں آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی بھی شامل ہے۔ایسے وقت میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا اور پاکستان کو 2-3سال کے لیے بطور تحفہ 2ارب ڈالرز کا تیل بغیر قیمت کے فراہم کیا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران اور ن لیگ کے دو ادوار 1998اور 2014میں بنیادی فرق یہ ہے کہ موجودہ ٹرانزیکشنز زیادہ تر کمرشل نوعیت کی ہے، جس میں ادائیگی کی شرائط ہیں، جب کہ 1998اور 2014میں پاکستان کی عوام کے لیے بغیر شرائط تحفے کی صورت میں تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…