بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبہ سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(این این آئی)نواحی گاؤں 33 ٹو آر میں بی اے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کے معروف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل کی عدالت نے مجرم زین

کو سزائے موت، عمر قید، دس سال قید بامشقت اور جرمانے کا حکم سنایا۔ مجرم زین سکنہ 35 ٹو آر نے طالبہ شازیہ لیاقت کو 2015ء میں اس وقت اغوا کیا جب وہ کالج سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی۔ملزم نے لڑکی کو کماد کی فصل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے گلا دبا کر قتل کر نے کے بعد فرار ہوگیاتھا۔ طالبہ کے ورثا اسے تلاش کرتے رہے تاہم اس کی لاش دوروز بعد برآمد ہوئی تھی۔اس دوران پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس اور ورثاء کی کوشش سے ملزم زین کی پہلی بیوی کی نشاندہی پر ملزم کے خلاف طالبہ کے قتل اور زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم کو وقوعے کے چار سال بعد 2019 میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…