اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر آصف علی کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ
میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے لیکن اصل خوشی تب ہو گی جب ہم ورلڈ کپ جیتیں گے، اس موقع پر انہوں نے سنگل رن نہ لینے کے حوالے سے بتایا کہ میں باؤنڈری کو دیکھ رہا تھا میں یہ سوچ رہا تھا کہ جہاں پر بھی گیند آئے گی میں اسے مڈل کروں گا تو وہ باؤنڈری کے باہر جائے گی، باؤنڈری چھوٹی تھی کوشش یہ تھی میری کہ جہاں گیند آئے میں اسے مڈل کروں اور یہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنگل جان بوجھ کر نہیں لیا تھا میں نے دیکھا تھا کہ شاداب میری طرف آ رہا ہے غصے میں ہے اب میں اس کے پاس جا کر ادھر ادھر دیکھنے لگ گیا کہ یہ کوئی بات نہیں کہے پھر اس نے مجھ سے دو دفعہ پوچھا کہ سنگل کیوں نہیں لیا، تو میں نے اس کو بہانہ لگایا کہ باؤلر میرے سامنے آ گیا تھا پتہ نہیں چلا بال کا، میں اندر ہی اندر اپنے پلان میں تھا کہ یہ اوور میں نے کھیلنا ہے۔