اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل نے المناک اور اندوہناک سانحات میںمار دی جاتیں ہیں، ان کی بچیوں کے والدین کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام والدین کیلئے جنت میں شکر کا محل بنائے۔ مولانا طارق جمیل نے ایک
حدیث سناتے ہوئے کہا کہ ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ اہل ایمان کے بچے حضرت ابراہیم ؑ کے پاس جا کر جمع ہو جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے بچے اور بچیوں جن کا انتقال ہو جاتا ہے کو جنت میں حضرت ابراہیمؑ کے پاس جمع فرما دیتے ہیں۔ اہل ایمان کا بچہ چاہے وہ افریقہ میں اللہ کے حضور پیش ہو یا پاکستان میں سب کے سب حضرت ابراہیم ؑ کے پاس چلے جاتے ہیں اور حضرت ابراہیمؑ ان بچوں کے پاس رہتے ہیں، آخرت میں یہ بچے اپنے والدین کی مغفرت کابھی باعث بنیں گے۔ جن والدین کے اعمال میں کوتاہیاں ہونگی تو یہ روز حساب اپنے والدین کے ساتھ چمٹ جائیں گے۔ کیونکہ یہ بچے معصوم ہیں اور ان پر اللہ تعالیٰ نے جنت واجب کر رکھی ہے تو یہ آخرت میں اللہ تعالیٰ سے کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہم اس وقت تک جنت میں نہیں جائیں گے جب تک ہمارے والدین ہمارے ساتھ جنت میں نہیں جائیں گے تو اللہ تعالیٰ ان بچوں سے فرمائیں گے کہ اچھا جائواور اپنے والدین کو بھی اپنے ساتھ جنت میں لے جائو۔