پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

” افغان بلے بازوں نے ہمیں ایسے مارنا تھا جیسے پکڑے جانے والے چور کو مارتے ہیں“ کامران اکمل نے حیران کن بات کہہ دی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے کہا ہے کہ آصف علی کی جگہ کوئی بھی کھلاڑی ہوتا تو سکور کرنا مشکل ہو جانا تھا،افغانستان اپنی باؤلنگ کی وجہ سے میچ ہارا ہے،افغان ٹیم بڑی خطرناک ہے، چار بلے باز پاور پلے نکال جاتے تو انہوں نے ہمارے باؤلرز کو ایسے مارنا تھا جیسے کوئی پکڑے جانے والے چور کو مارتا ہے،پاکستانی باؤلرز نے پاور

پلے میں چار افغان کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،جس کا کریڈٹ ہمارے باؤلرز کو جاتا ہے۔ہماری ٹیم کو تین چار اوور پہلے میچ ختم کرنا چاہئے تھا،اس سے ہمیں اور زیادہ فائدہ ہونا تھا ،حسن علی محنت کر رہا ہےآنے والے میچوں میں وہ میچ ونر باؤلرثابت ہو گا ،نئی مینجمنٹ نے پوری ٹیم کو اعتماد دیا ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بہتر ہوا ہے،ڈریسنگ روم کا ماحول ریلیکس رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے،سب کھلاڑیوں کو ایک جیسا ٹریٹ کرنا ہوتا ہے، پاکستانی ٹیم ڈیلیور بھی کر رہی ہے،ثقلین بھائی نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ہےاور وہ پاکستان کے لئے ڈیلیور کر رہے ہیں ،بابر اعظم جیسے لیڈ کر رہا ہے پاکستان ٹرافی لے کر آئے گا ۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کو فنٹاسٹک قرار دیدیا۔سابق کپتان شاہد افریدی نے گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ شرکت کی جہاں شائقینِ کرکٹ اْنہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔اس موقع پر مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جوکہ میچ کے دوران اسٹیڈیم

میں لی گئی تھیں۔ان تصاویر میں شاہد آفریدی کے ہاتھ میں کافی کا کپ موجود ہے اور اْنہوں نے کافی پیتے ہوئے میچ انجوائے کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاجواب فتح، لاجواب کافی، لاجواب ماحول اور میری لاجواب ٹیم۔انہوں نے لکھا کہ میں پاک افغان میچ اور آصف علی کی فینیشنگ سے بہت لطف اندوز ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…