جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افغان کرکٹ ٹیم کی تعریف، قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( آن لائن )پاکستانی ٹیم کو مسلسل تیسرا میچ جیتنے پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا نی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا جبکہ افغانستان نے بھی اچھی فائٹ بیک کی اور متاثر کن کھیل پیش کیا ۔آصف علی کے چار چھکوں کی بدولت پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا، افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی،

آصف علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کو مبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہے جبکہ یہ میگا ایونٹ کا 24واں میچ ہے جس میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیتا اور پاکستان کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہدف کے تعاقب میں کیلئے اننگز کا آغاز کیا،محمد رضوان 8رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ 30رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،محمد حفیظ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو 10رنز بناکر راشد خان کا شکار بنے،بابر اعظم نے 47گیندوں پر 51رنز بناکر راشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔شعیب ملک19رنز بناکر نوین الحق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ایک اوور میں 4چھکے لگا کر فتح کو یقینی بنایا، وہ 7گیندوں پر 25رنز بناکر ناقابل شکست رہے

جبکہ وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مرد میدان قرار پائے۔ افغانستان کی طرف سے راشد خان نے دو شکار کیے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے،کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب 35،35رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم

نے سب سے زیادہ 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہمسایہ ملک کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پہلی گیند پھینکی۔افغان بلے باز حضرت اللہ زازئی صفر پر عماد وسیم کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد شہزاد تھے جو کہ 13کے مجموعی سکور پر 8رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

افغانستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر اصغر افغان تھے جنہوں نے 10رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے،چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر رحمان اللہ گرباز تھے جو کہ 10رنز بناکر حسن علی کا نشانہ بنے۔ پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹر کریم جنت تھے جنہوں نے 15رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے،چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹر نجیب اللہ زدران تھے جو کہ شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…