پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے ٹارگٹ دے دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے ٹارگٹ دے دیا، پاکستان کو جیتنے کے لئے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں ٹاس ہار گیا، افغانستان نے ٹاس جیتنے کے بعد خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،

افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا، حضرت اللہ زازئی بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پر حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ محمد شہزاد نے آٹھ رنز بنائے اور وہ شاہین آفریدی کا شکار بنے ان کا بابر اعظم نے کیچ لیا، افغانستان کی تیسری وکٹ اصغر افغان کی گری انہوں نے دس رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے۔ رحمان اللہ گربز نے بھی دس رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ کریم جنت 15 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، نجیب اللہ زردان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 22 کے سکور پر ہمت ہار گئے وہ شاداب کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ اس طرح افغانستان کے چھ کھلاڑی 76 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئے، اس کے بعد محمد نبی اور گلبدین نائب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد نبی نے 35 اور گلبدین نائب نے 35 رنز بنائے۔ اس افغانستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2، شاہین آفریدی ، حارث رئوف، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…