جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت مقررہ وقت سے پہلے ہی گر جائے گی، سعد رفیق نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور ( آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومتی وزرائ￿ کے بیان ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے، ایک دوسرے کے بیانات کی تردید کر رہے ہیں، حکومت مقررہ وقت سے پہلے ہی گر جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے

روز عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت خود ہی گرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے حکومتی وزرا کے متضاد بیان پر بھی نقطہ چینی کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو قرار دے دیا۔ادھر احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس کی سماعت جج نسیم احمد ورک نے کی۔ خواجہ برادران نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی تاہم نیب ا?رڈینس میں گواہ کے بیان کی ریکارڈنگ کے معاملے پر صورتحال واضح نہ ہونے پر ریفرنس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے ا?ئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…