جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

فرانس نے پاکستان میں اپنے سفیر کی تقرری مصر میں کردی پاکستان میں نیا سفیر آئندہ برس عہدہ سنبھالے گا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس نے پاکستان میں اپنے سفیر کی تقرری مصر میں کردی ہے۔ جب کہ پاکستان میں نیا سفیر آئندہ برس عہدہ سنبھالے گا۔ تفصیلات کے مطابق، فرانس نے پاکستان میں اپنے سفیر مارک بیریٹی کی تقرری مصر میں کردی ہے، جہاں وہ قاہرہ میں اپنی ذمہ داریاں گزشتہ ماہ سے سنبھال رہے ہیں، وہ تین سال تک پاکستان میں سفیر رہے۔

روزنامہ جنگ میں شائع صالح ظافرکی رپورٹ کے مطابق انہیں گزشتہ برس پاکستان میں اس وقت توسیع دی گئی تھی جب کالعدم ٹی ایل پی نے فرانس کے خلاف احتجاج شروع کیے تھے اور ان کی پاکستان سے بےدخلی کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ پاکستان کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور افریقا میں بھی سفارتی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جب کہ عربی، فرانسیسی اور انگریزی زبان جانتے ہیں۔ دریں اثنا سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میں نئے فرانسیسی سفیر کی تقرری رواں ماہ ہوئی تھی تاہم وہ اسلام آباد نہیں آئے۔ ممکنہ طور پر نئے فرانسیسی سفیر آئندہ برس پاکستان آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ترجمان عاصم افتخار سے جب رابطے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نا ہوسکا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پیرس میں گزشتہ برس پاکستان کے سفیر معین الحق کے چین میں تبادلے کے بعد سے اب تک کسی سفیر کی فرانس میں تقرری نہیں کی گئی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…