منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے والد کا شو ہے نعمان نیاز نے کل شو نہیں ہونے دیا، علی محمد خان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ شعیب اختر کی بے عزتی کا مطلب قوم کی اور میری بے عزتی ہے ۔ وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ کل نعمان نیاز نے شو نہیں ہونے دیا ،یہ کسی کے

والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے باپ کا شو ہے ، ملک کا صدر اور وزیراعظم بھی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ ’’میں شو نہیں کروں گا تو کوئی نہیں کرے گا ۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا ان کی ایک بال نے ہندوستان قوم کو خاموش کیا ،ٹی وی پروگرام میں نیشنل ہیرو کے ساتھ بین الاقوامی اسٹار تھے، دنیا دیکھ رہی تھی، خوشی کا سماں تھا۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز کے تنازعے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔ قاسم سوری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ ’اخلاق سے قومیں بنتی اور بگڑتی ہیں، انسان کو جانوروں سے ممتاز کرنے والی اصل شے اخلاق ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے عظیم قومی ہیرو شعیب اختر کے ساتھ ایک نام نہاد کرکٹ ایکسپرٹ کے انتہائی جاہلانہ رویے کی شدید مذمت اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔قاسم سوری نے کہا کہ نعمان نیاز نے شعیب اختر کی نہیں بلکہ پاکستان کی توہین کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…