جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی ایجنسیز کے ساتھ تحقیقات میں شامل ہونے پر تیار ہوں،عروسہ عالم نے آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ روابط کے الزامات کی تردید کردی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)صحافی عروسہ عالم نے آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ روابط اوربھارتی ریاست پنجاب کے سابق وزیراعلی امریندر سنگھ پر اثر انداز ہونے کے الزامات

کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی ایجنسیز کے ساتھ تحقیقات میں شامل ہونے پر تیار ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے اپنے خلاف الزامات کو اشتعال انگیز اور سراسر مایوس کن قرار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھ جندر سنگھ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ عروسہ عالم کے آئی ایس آئی سے مبینہ تعلق کی تحقیقات کی جائیں گی۔عروسہ عالم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 16سال سے بھارت کا سفر کر رہی ہیں، اس دوران ان کو ہر مرتبہ سیکیورٹی کلیئرنس ملی ہے، اگر ایسا ہی ہے تو بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی پر سوال اٹھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریندر سنگھ سے ان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ کبھی سیاست پر تبادلہ خیال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اٹھے تنازع سے ان کے بچے اور خاندان کافی متاثر ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…