جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مذاکرات نہ کرنے اور تحریک کا لانگ مارچ طاقت سے روکنے کا فیصلہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)کالعدم تحریک کا لانگ مارچ طاقت سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کسی بھی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کالعدم تنظیم سے مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے تشدد کا راستہ نہیں اپنانے دیا جائے گا، کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو جی ٹی روڈ پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ٹی ایل پی کے احتجاجی مارچ پر بریفنگ دی گئی، جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ طاقت سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کسی بھی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کالعدم تنظیم سے مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے۔وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک کے مظاہرین کو جہلم ہی میں روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم تحریک سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شیخ رشید نے کابینہ کو تحریک کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا، کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کابینہ اراکین نے کہا کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا،

مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا، مظاہرین کو روکنے کے لئے پشاور جی ٹی روڈ بھی بند کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو انتخابی اصلاحات الیکٹرونک ووٹنگ مشین، زرعی شعبہ میں اجارہ داری کے خاتمے اور تکنیکی امور پر بریفنگ دی گئی، وفاقی کابینہ نے اپنے فیصلوں کے تحت ایوی ایشن پالیسی پر عملدرآمد

کا جائزہ لیا، کابینہ نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کی تشکیل نو اور ریڈیو اور پی ٹی وی کی زمین پر ہاؤسنگ اسکیم کے اجرا کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دی، سینڈک میٹل لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک ڈائریکٹر کی تقرری اور پی پی آئی بی

اور نیکا کی چیئرمین شپ سے وزیر توانائی کے استعفیٰ کی منظوری دی گئی، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے پینل سرچارج کے خاتمے سے متعلق ریونیو ڈویژن کی تجویز اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…