جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کوموٹر سائیکل پر اسپتال لے جانے کی ویڈیو وائرل

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کوموٹر سائیکل پر اسپتال لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔شاکر شجاع آبادی کے بیٹے کا والد کو موٹر سائیکل پر

اسپتال لے جانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ والد کی حالت خراب ہونے پر حکیم کے پاس لےکر گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اتنی آمدنی نہیں کہ والد کو ٹیکسی پر اسپتال لے جاتے۔ شاعر کے بیٹے نے شکوہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ حکومتی کاغذات میں ہمیں وظیفہ ملے گا لیکن وہ ابھی تک نہیں ملا ہے ۔دوسری جانب سندھ حکومت نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کا علاج کروانے کی پیشکش کی ہے. پنجاب کے ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کی بیماری و کسمپرسی کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لے لیا اور سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ کو شاکر شجاع آبادی کا علاج کروانے کی ہدایات کی ہیں -چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار شاہ نے اعلان کیا ہے کہ معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کے علاج کے لیے مکمل خرچہ سندھ حکومت کرنے کو تیار ہے.سردار شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جب چیئرمین بلاول صاحب کو شاکر شجاع آبادی کی طبیعت کی ناسازی کا علم ہوا تو انہوں نے کہا کہ شاکر سرائیکی وسیب کی شان  اورہمارا سرمایہ ہیں۔ ان کا علاج سندھ حکومت کروائے۔ محکمہ ثقافت سندھ شاکر شجاع آبادی کے علاج یا مالی مدد کے لیئے حاضر ہے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…